گورنمنٹ کی مقرر کردہ فیس کے علاوہ کسی قسم کی اوورچارجنگ برداشت نہیں کی جائے گی،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

منگل 3 جون 2025 14:50

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ انجنیئر قراۃ العین میمن نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یوسف چھینہ اور اسسٹنٹ کمشنر عرفان ھنجراہ کے ہمراہ مویشی منڈی کا دورہ کیا۔عید الاضحیٰ کےلئے سیل پوائنٹس آپریشنل کر دیئے گئے ہیں، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کے لئے سیل پوائنٹس قائم کر دئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سیل پوائنٹس پر فیسوں، سہولیات، انتظامات اور سیکورٹی کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ گورنمنٹ کی مقرر کردہ شیڈول فیس حیوانات، پرالی فیس، انٹری فیس اور مال بردار گاڑیوں کے کرایہ نامہ کو چیک کیا جارھا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے متنبہ کیا کہ گورنمنٹ کی مقرر کردہ فیس کے علاوہ کسی بھی قسم کی اوورچارجنگ برداشت نہیں کی جائےگی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مقرر کردہ فیس سے زیادہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :