سرگودھا،ہلالِ احمر تھیلسیمیا اینڈ ہیمو فیلیا بلڈ سنٹرمیں شاہ فاؤنڈیشن کے تعاون سے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا

منگل 3 جون 2025 14:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) سرگودھا میں ہلالِ احمر تھیلسیمیا اینڈ ہیمو فیلیا بلڈ سنٹرمیں شاہ فاؤنڈیشن کے تعاون سے تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلابچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنا خون عطیہ کیا۔ اس موقع پر مریض بچوں میں عید گفٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

کیمپ میں ملک کے نامور پنجابی شاعر میثم عباس، حاجی محمد حیات بھٹی اور رہنماجماعت اسلامی اُسامہ اعجاز نے خصوصی طورپر شرکت کی اور سنٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔

اُنہوں نے بچوں کو بلڈ لگانے کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اُن کے ہمراہ آئے دیگر افراد سمیت حلقہ احباب سے لوگوں کی کثیر تعداد نے خون کا عطیہ دیا۔ آخر میں شاہ فاؤنڈیشن کی جانب سے تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلابچوں کو عید گفٹ جبکہ بلڈ عطیہ کرنے والوں میں تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :