چین نے یکطرفہ ویزا فری پالیسی میں پہلی بار لاطینی امریکا اور کیریبین خطے کے ممالک کو شامل کر لیا

منگل 3 جون 2025 15:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) چین نے یکطرفہ ویزا فری پالیسی میں پہلی بار لاطینی امریکا اور کیریبین خطے کے ممالک کو شامل کیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے یومیہ پریس کانفرنس کے دوران مزید ممالک کے لئے ویزا فری سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یکم جون سے چین کی یکطرفہ ویزا فری پالیسی میں پہلی بار لاطینی امریکا اور کیریبین خطے کے ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔

اس طرح یکطرفہ ویزا فری لسٹ میں شامل ممالک کی تعداد 43 تک پہنچ چکی ہے،یہ تعداد چین کے اعلیٰ سطح پر کھلے پن کے عزم کی واضح عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم آئندہ بھی چین میں داخلے کی پالیسیوں کو بہتر بناتے رہیں گے اور ویزا فری ممالک کی فہرست میں اضافہ کرتے رہیں گےتاکہ وسیع تر کھلے پن اور گہرے تعاون کے ذریعے تمام ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا سفر جاری رکھا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :