سرگودھا، ڈی ایس پی ٹریفک کا عملہ کے ہمراہ بلاک نمبر3 سائیکل سٹینڈ کا دورہ

منگل 3 جون 2025 15:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) ڈی ایس پی ٹریفک نے بلاک نمبر3 چوک کو مکمل طور پر سائیکل سٹینڈ میں تبدیل کرنے کے حوالہ سے گزشتہ روز صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالجبار‘ سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو باڈی کے ممبر خرم جبار اور دیگر سے ملاقات کی جنہوں نے صرافہ بازار میں موٹر سائیکلوں کی بھرمار کے حوالہ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر صرافہ بازار کے دونوں اطراف سائیکل سٹینڈ کا راستہ کھول دیا جائے تو اس سے جو موٹر سائیکل صرافہ بازار میں کھڑے ہوتے ہیں وہ بآسانی پارکنگ ایریا میں کھڑے ہوجائینگے جس پر ڈی ایس پی ٹریفک نے عملہ کے ہمراہ سائیکل سٹینڈ کا دورہ کیا اور اس موقع پر خرم جبار نے صرافہ بازار کے مسائل کے حوالہ سے انہیں آگاہ کیا جس پر ٹریفک پولیس کے ذمہ داران نے یقین دہانی کروائی کہ وہ اس سلسلہ میں اپنی تمام تر کوشش کرینگے تاکہ صرافہ بازار اور گردونواح میں کھڑے ہونیوالے موٹر سائیکل بآسانی سائیکل سٹینڈ پر کھڑے ہوسکیں اس سے کچہری بازار، امین بازار، اردو بازار، فیصل بازار کے دکانداروں کو بھی آسانی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :