فیسکو ٹاسک فورس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری، 22 بجلی چور گرفتار

منگل 3 جون 2025 15:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) فیسکو ٹاسک فورس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے سرکل آفس سرگودھا کی جانب سے ایس ای فیسکو سرگودھا سرکل ابرار احمد کی نے روزانہ کی بنیاد پر بجلی چوری کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

فیسکو کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ایس ای سرکل آفس سرگودھا ابرار احمد کی ہدایات پرفیسکو ٹاسک فورس ٹیموں نے کوٹ فرید سب ڈویژن ، رُورل سب ڈویژن ، اربن سب ڈویژن اور دیگر مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 22 بجلی چوروں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار بجلی چوروں میں ہارون، شکیل، رشید، نوید، نعمان، ابراہیم، احمد، اسلم، عمران، خالد، کلیم، کامران، خالقداد، ولیداد، فہیم، فرمان اور دیگرشامل ہیں۔ نامزد بجلی چور میٹر ٹمپرنگ اور میٹر سے چھیڑ چھاڑ میں ملوث تھے اور روزانہ کی بنیاد پر فیسکو کے 1700 سے زائد یونٹس کو نقصان پہنچا رہے تھے۔