لاہور میں جعلی سب انسپکٹر ساتھی سمیت اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

ملزم عامر نے اپنا تعارف اسلام آباد پولیس میں بطور سب انسپکٹر کروایا ‘پولیس

منگل 3 جون 2025 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) شمالی چھانی کے علاقے میں ڈولفن سکواڈ نے جعلی سب انسپکٹر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق ڈولفن ٹیم نے روٹ ڈیوٹی میں مشکوگ گاڑی کو رائونڈ اپ کیا، چیکنگ کرنے پر جعلی سب انسپکٹر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا، ملزم عامر نے اپنا تعارف اسلام آباد پولیس میں بطور سب انسپکٹر کروایا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی چیکنگ کے دوران جعلی پولیس و انٹیلی جنس برانچ کے کارڈز برآمد ہوئے، ملزمان عامر اور دانش کو مزید تفتیش و قانونی کارروائی کیلئے تھانہ نارتھ کینٹ کے حوالے کر دیا گیا۔ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ کی پیشہ وارانہ صلاحیت، حاضر دماغی کا کوئی ثانی نہیں۔