ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،سات ملزمان گرفتار،شراب و منشیات برآمد

منگل 3 جون 2025 16:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے سات ملزمان گرفتار کر کے شراب اور منشیات برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ صدر واہ ،وارث خان اور ٹیکسلا کے تھانوں کی حدود میں چار ملزمان گرفتار کر کے ایک کلو 800 گرام ہیروئن ،تین کلو سے زائد چرس برآمد کی ۔دریں اثناء تھانہ گوجرخان ،مورگاہ اور ریس کورس پولیس نے کارروائی کر کے تین ملزمان گرفتار کر کے 37 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کئے۔