Live Updates

مریم نوازنے پنجاب کی پاور کمپنیوں کے ٹیرف میں 30 سے 40 فیصد تک کمی کی منظوری دیدی

بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم اقدام اٹھاتے ہوئے عوام کو تاریخی ریلیف دینے کافیصلہ ، پنجاب کابینہ نے قائداعظم تھرمل پاور اور پنجاب تھرمل پاور کے ٹیرف میں کمی کی منظوری دیدی

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 3 جون 2025 16:15

مریم نوازنے پنجاب کی پاور کمپنیوں کے ٹیرف میں 30 سے 40 فیصد تک کمی کی منظوری ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 جون 2025)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے پنجاب کی پاور کمپنیوں کے ٹیرف میں 30 سے 40 فیصد تک کمی کی منظوری دیدی،بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے مریم نواز کا اہم اقدام اٹھاتے ہوئے عوام کو تاریخی ریلیف دینے کافیصلہ کر لیا،وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت کابینہ کااجلاس منعقد ہوا جس میںعوامی فلاح اور معاشی دباو کم کرنے سے متعلق کئی اہم اقدامات کی منظوری دی گئی۔

پنجاب کابینہ نے قائداعظم تھرمل پاور اور پنجاب تھرمل پاور کے ٹیرف میں کمی کی منظوری دیدی ۔اجلاس میں صوبے کی پہلی ایئر لائن کمپنی ایئر پنجاب پرائیویٹ لمیٹڈ کے قیام کی منظوری دی گئی جسے ایک سال کے اندر فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔کابینہ کے اجلاس میں الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن کا نیا نظام متعارف کروانے اور پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کی اوور ہالنگ، چائلڈ پروٹیکشن پالیسی اور پنجاب سینئر سٹیزن ویلفیئر بل، الیکٹرک وہیکلز کی رجسٹریشن اور پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ، پنجاب کلین ایئر پروگرام اور مریم نواز سوشل سکیورٹی راشن کارڈز کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

کابینہ اجلاس میں لاہور میں میڈیکل سٹی کیلئے زمین کے حصول اور پنجاب ایئر پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی، پنجاب میں انٹرسٹ فری الیکٹرک ٹیکسز کی فراہمی، ہسپتالوں میں فرنیچر اور آلات کی فراہمی کیلئے فنڈزدینے کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہم جو کہتے ہیں وہ کرکے دکھاتے ہیں عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کرتے ہیں اور ہم ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

انہوں نے مزید اعلان کیا کہ پنجاب میں گندم کے کاشتکاروںکیلئے بڑا پیکیج دیا جا رہا ہے جس کے تحت 5 لاکھ 14 ہزار کسانوں کو فی ایکڑ 5 ہزار روپے سبسڈی کی ادائیگی مکمل کی جا چکی ہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے ویپنگ سینٹر بند کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔مریم نواز نے متعلقہ حکام کو ایک سال کے اندر ایئرپنجاب شروع کرنے کا ٹارگٹ بھی دیدیا۔مریم نواز نے تمام بڑوں شہر وں میں چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کی ہدایت کردی۔ کابینہ نے لاہور میں 1100 بلاسود الیکٹرک ٹیکسی کی فراہمی کی منظوری بھی دیدی گئی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات