جیکب آباد : چچازاد بھائیوں کے درمیان نہر کے معاملے پر تنازعہ، زخمی نوجوان چل بسا

منگل 3 جون 2025 17:15

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) چچازاد بھائیوں کے درمیان نہر کے معاملے پر تنازعہ، زخمی نوجوان چل بسا، تنازعے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5ہوگئی، علاقہ ویران ہوگیا، بچوں کی تعلیم متاثر۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے گاؤں محمد مراد کھوسو میں کھوسہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے چچازاد بھائیوں کے درمیان نہر کے معاملے پر شروع ہونے والے تنازعے کے نتیجے میں دو ہفتے قبل کوئٹہ میں زخمی ہونے والا نوجوان شاہ زمان کھوسو زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا، دونوں فریقین میں جاری تنازعہ میں پہلے 4 افراد قتل ہوچکے ہیں جبکہ زخمی نوجوان کے ہلاک ہونے کے بعد تعداد 5 ہوگئی ہے، واضح رہے کہ امسال 13 فروری کو ہونے والے جھگڑے میں افراد محمد مراد، ذوالفقار، آفتاب قتل ہوگئے تھے جس کے بعد فریقین اپنی آباد زرعی زمینیں اور علاقہ چھوڑ کر چلے گئے ہیں، فریقین کے درمیان جاری تنازعہ کے باعث علاقہ ویران ہوگیا ہے جبکہ بچوں کی تعلیم بھی متاثر ہوچکی ہے۔