کوٹلی ، وکلا کی فلاح و بہبود قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لئے اپنا فعال کردار ادا کروں گا، وائس چئیرمین آزاد کشمیر بار کونسل

منگل 3 جون 2025 17:51

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا آزاد کشمیر بار کونسل کے وائس چئیرمین عقاب ہاشمی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اللہ پاک کا شکر ادا کرنے کے بعد وکلا برادری اور ممبران بار کونسل کا تہہ دل سے شکر گذار ہوں جنہوں نے مجھے بلا مقابلہ منتخب کیا۔میری کوشش ہو گی کہ وکلا کی فلاح و بہبود قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لئے اپنا فعال کردار ادا کروں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بار کونسل کا وائس چئرمین منتخب ہونے کے بعد کیا ۔عقاب ہاشمی ایڈووکیٹ نے کہاکہ عدلیہ اور وکلاء کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا ۔سیشن جج راجہ شمریز  نے کہا کالے کوٹ کی بڑی قدر ہے ، میں وائس چیئرمین بار کونسل سے التماس کرتا ہوں ایسے لوگوں کا خاتمہ کیا جائے جو کالے کوٹ کی قدر نہیں کرتے کالا کوٹ ایک قیمتی اثاثہ ہے۔

(جاری ہے)

صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سردار آفتاب انجم نے کہا عقاب احمد ہاشمی ڈسٹرکٹ بار کا قیمتی اثاثہ ہیں انہوں نے ہمیشہ وکلاء کی فلاح وبہبود کیلئے بہترین کام کئے۔ تقریب سے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوٹلی سردار آفتاب انجم ایڈووکیٹ اور دیگر نے خطاب کیا ۔ تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوٹلی سید عامر شاہ ایڈووکیٹ نے سر انجام دئیے۔\378