چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس صداقت حسین راجہ اور سابق جج میاں عارف حسین کی ریٹائرمنٹ پر عشائیہ کا اہتمام

منگل 3 جون 2025 19:38

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان، سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم اور جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان کی جانب سے چیف جسٹس عدالت عالیہ جسٹس صداقت حسین راجہ اور سابق جج ہائی کورٹ میاں عارف حسین کی ریٹائرمنٹ پر انکے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

عشائیہ میں سینئر جج جسٹس سردار لیاقت حسین اور دیگر ججز نے شرکت کی۔