لاہور‘ بوتل میں نشہ آورچیز ملا کر شہری کو لوٹنے والا مالشی گرفتار

ملزم شریف شہریوں کو مالش کے بہانے نشہ آور چیز سے بے ہوش کر کے واردات کرتا تھا، ایس پی اقبال ٹاؤن

منگل 3 جون 2025 20:50

لاہور‘ بوتل میں نشہ آورچیز ملا کر شہری کو لوٹنے والا مالشی گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2025ء)ہنجروال کے علاقے سے مالش کے بہانے کوک کی بوتل میں نشہ آور چیز ملا کر شہری کو لوٹنے والے مالشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق پولیس نے ملزم ذیشان کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر کے گرفتار کیا، ملزم شریف شہریوں کو مالش کے بہانے نشہ آور چیز سے بے ہوش کر کے واردات کرتا تھا۔ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم ذیشان سے قیمتی لیپ ٹاپ، گھڑیاں اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا۔