جی سی یونیورسٹی لاہور میں بی ایس پروگرامز میں داخلوں کا آغاز

منگل 3 جون 2025 21:09

ٍلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2025ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں بی ایس پروگرامز میں داخلوں کا آغاز،کمپیوٹر سائنس اور لاء سمیت 55 مضامین میں داخلے جاری۔رواں برس یونیورسٹی نے 39 مضامین مین کیمپس جبکہ 16 مضامین نیو کیمپس میں آفر کیے ہیں ۔دونوں کیمپس کے درمیان طلباء کو بس شٹل سروس فراہم کی جائے گی۔جی سی یونیورسٹی نے رواں سال فارمیسی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں بھی داخلے آفر کیے ہیں۔

(جاری ہے)

رجسٹرار آفس کے مطابق یونیورسٹی نے درخواست فیس میں بھی کمی کر دی ہے،آن لائن درخواست کے نظام کو مزید آسان بنایا گیا ہے،اسپورٹس کوٹے کے امیدوار ایک ہی فیس پر مختلف گیمز کے ٹرائلز دے سکیں گے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے ایوننگ اور مارننگ پروگرامز کی علیحدہ درخواست فیس کو بھی ختم کر دیا ہے،یہ تمام اقدامات طلباء کی سہولت کے لیے کیے گئے ہیں۔داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 13 جون مقرر کی گئی ہے، داخلے کے لیے تحریری ٹیسٹ 21 اور 22 جون کو منعقد ہوں گے۔طلباء کی سہولت کے لیے 8شہروں میں ٹیسٹ سینٹرز کا انعقاد کیا جائے گا ، رواں سال ملتان،فیصل آباداور سرگودھا میں بھی نئے سینٹرز کا قیام کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :