سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے جاری

منگل 3 جون 2025 21:33

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے جاری ہیں نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں کبڈی ، ہاکی ، والی بال اور بیڈمنٹن کے مقابلے ہورہے ہیں ، پنجاب سٹیڈیم میں کبڈی انٹرڈسٹرکٹ مقابلوں میں قصور نے لاہور کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 35-30 سے شکست دے دی،ننکانہ صاحب نے شیخوپورہ کو 25-15پوائنٹس سے ہرایا،پارلیمانی سیکرٹری سپورٹس انس محمود کبڈی میچز کے مہمان خصوصی تھے، انہوںنے کبڈی کے مقابلے دیکھے کھلاڑیوں کے کھیل کو سراہا ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لاہور تنویر عباس شاہ ودیگر بھی موجودتھے،وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز کے انٹرڈسٹرکٹ مقابلے پنجاب کے تمام اضلاع میں 5جون تک جاری رہیں گے،جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں انٹر ڈسٹرکٹ والی بال بوائز کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے، شیخوپورہ نے لاہور کو2-0سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

شیخوپورہ نے لاہور کو 25-14،25-21پوائنٹس سے ہرایا،ڈسٹرکٹ لاہور نے ننکانہ صاحب کو 2-0سے ہرادیا،لاہور نے ننکانہ صاحب کو 25-22،25-24پوائنٹس سے شکست دی ،ننکانہ صاحب نے شیخوپورہ کو2-0سے شکست دی ،ننکانہ صاحب نے شیخوپورہ کو 25-11،25-07سے ہرایا۔وزیراعلیٰ پنجاب سمرگیمز کے انٹرڈسٹرکٹ گرلزہاکی کے مقابلے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہوئے جس میں لاہور نے ننکانہ صاحب کو11-0سے ہرادیا لاہور کی جانب سے شارقہ نے 5، لائبہ یاسمین نے 2شیزہ ، عروہ ، آمنہ ، عائزہ نے ایک ایک گول کیا ، ڈائریکٹر ایڈمن سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹرمحمد کلیم گرلز ہاکی میچ کے مہمان خصوصی تھے ان کا کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کروایا گیا اور گروپ فوٹوز بھی بنوائے ،اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس راناندیم انجم ، ڈپٹی ڈائریکٹر چاند پروین ویگر بھی موجود تھے،بوائز ہاکی میں لاہور نے ننکانہ صاحب کو 13-2سے ہرادیا لاہور کی جانب سے آکاش نے 5گول کیے۔

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز کے حوالے سے اپنے بیا ن میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز کے مقابلے پنجاب کے تمام اضلاع میں جاری ہیں،سمر گیمز سے نئے کھلاڑی سامنے آرہے ہیں، سپورٹس کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ان گیمز سے پنجاب میں بہترین کھلاڑیوں کا پول بڑھ رہا ہے ، نیشنل گیمز میں پنجاب مضبوط ٹیموں کے ساتھ جائے گا۔