سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کیخلاف دائر درخواست خارج

منگل 3 جون 2025 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف دائر درخواست خارج کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کی درخواست عدم پیروی پر خارج کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے کہا کہ کیس کو 2 بار کال کیا گیا نہ شیخ وقاص اکرم آئے اور نہ ان کے وکیل پیش ہوئے۔یاد رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر شیخ وقاص و دیگر کو جے آئی ٹی میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی قیادت سمیت سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو تحقیقات کیلئے طلب کیا تھا۔شیخ وقاص اکرم نے پیکا کے تحت تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو چیلنج کر رکھا تھا۔