Live Updates

مظفر گڑھ میں جرمن شہری چائلڈ پورنوگرافی کا ریکٹ چلا رہا تھا، طلال چوہدری

�ئی کو 5گھنٹے طویل آپریشن کے دوران گینگ میں شامل 2افراد گرفتار، 10بچوں کو چنگل سے نکالا گیا ،وزیرمملکت

منگل 3 جون 2025 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مظفر گڑھ میں جرمن شہری کی سربراہی میں چائلڈ پورنوگرافی کا ریکٹ چلایا جارہا تھا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ 23مئی کو 5گھنٹے طویل آپریشن کے دوران گینگ میں شامل 2افراد کو گرفتار اور 10بچوں کو گینگ کے چنگل سے نکالا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ گروہ بچوں کے جنسی استحصال کی وڈیوز ڈارک ویب پر ڈال رہا تھا، گینگ کے سرغنہ جرمن شہری تک پہنچنے کے لیے بھی کوششیں کی جارہی ہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے ایف آئی اے کرائم سرکل کے بجٹ میں اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ایف آئی آے سائبر کرائم سرکل کا ہر ضلع میں دفتر بنانا ضروری ہوگیا ہے۔انہوںنے کہاکہ عام تھانوں سے کئی گنا زیادہ درخواستیں سائبر کرائم سرکل میں آرہی ہیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات