قلات میں شیخڑی کے علاقے گندہ گین سے دو افراد کی نعشیں برآمد

منگل 3 جون 2025 21:25

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) قلات میں شیخڑی کے علاقے گندہ گین سے دو افراد کی نعشیں برآمدہوئی ہیں ۔لیویز نے نعشیں تحویل میں لیکر آرایچ سی منگچر پہنچا دیا قلات لیویز کے مطابق گزشتہ روز قلات کی یونین کونسل شیخڑی کے علاقے گندہ گین س دوافراد کی نعش برآمد ہوئی اطلاع ملتے ہی مقامی لیویز موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو تحویل میں لیکر آرایچ سی منگچر پہنچا دیا جہاں مرحومین کی شناخت سمیع اللہ ولد محمد حنیف۔

(جاری ہے)

بسم اللہ ولد نامعلوم ساکنان پڑنگ آباد ضلع مستونگ سے ہوگئی ہے لیویز مزید کاروائی کررہی ہے ۔