
کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کیلئے تمام اداروں کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے، پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی
منگل 3 جون 2025 22:20
(جاری ہے)
ڈی جی ٹریفک انجینئرنگ بیورو ڈاکٹر سجاد نے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی اور ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تجاویز پیش کیں اجلاس میں سیکرٹری محکمہ اربن پلاننگ اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کو ٹرانسپورٹ آپریشن کمیٹی کا ممبر بنانے کی منظوری دی گئی، اجلاس کے شرکاء نے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کی تجویز برائے ڈبل روڈ، سرکلر روڈ،از جی پی او چوک تا پشین سٹاپ سے اتفاق کیا اوراسے ٹریفک انجینئرنگ بیورو کے جاری ترقیاتی کاموں میں شامل کرنے کی منظوری دی شرکاء نے ڈی جی ٹریفک انجینئرنگ بیورو کی تجویز سے بھی اتفاق کیا اور یہ فیصلہ کیا کہ سیرینا ہوٹل کی انتظامیہ سے درخواست کی جائے گی کہ وہ ہوٹل میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی سیکورٹی چیکنگ ہوٹل کی حدود میں کریں تاکہ زرغون روڈپر ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔
اجلاس کے شرکاء نے کمشنر،ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ ڈویژن کے نوپارکنگ اور ون وے فیصلوں کی توثیق کی ڈی جی ٹریفک انجینئرنگ نے شہر میں پارکنگ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے مختلف مقامات پر عارضی پارکنگ اسٹیشنز بنانے کی تجویز دی جسے شرکاء کی طرف سے سراہاگیا اورہدایت دی کہ یہ تجاویز کو ٹریفک پولیس اور کمشنر کوئٹہ کو بھیجی جائیں چیئرمین کمیٹی کی جانب سے تجویز کیا گیا کہ ٹریفک ا نجینئرنگ بیورو اور وزیراعلیٰ پیکج برائے کوئٹہ سٹی مشترکہ طورپر جائزہ لیں کہ سریاب روڈ پر مگسی چوک اور منیراحمد چوک وغیرہ پر انڈر پاس تعمیر کرنے کیلئے حکمت عملی بنائیں۔پارلیمانی سیکرٹری و چیئرمین کمیٹی میر لیاقت لہڑی نے ڈی جی ٹریفک انجینئرنگ کی طرف سے شہر کی ٹریفک کو بہتر کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی اوراس امید کا اظہار کیا کہ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ،ٹریفک پولیس، کمشنر کوئٹہ اوردیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر کوئٹہ شہرکے ٹریفک مسائل پر قابو پالیں گے۔میرلیاقت لہڑی نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے مختلف چوکوں پر سگنلز کو فعال کیا جائے گا اورسڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کو بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی آسکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ میرسرفراز بگٹی کوئٹہ شہر کی خوبصورتی اور ٹریفک کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کی لاکھوں حجاج کرام کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد
-
وزیراعلیٰ سندھ کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر قیدیوں کے لیے 120 دن کی معافی کا اعلان
-
وزیراعلیٰ سندھ کی حج کی سعادت حاصل کرنے والے مسلمانوں کو مبارکباد
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
آئین کے تحت حاصل اختیار کو احتجاج میں خم ٹھونک کر استعمال کروں گا، علی امین گنڈاپور
-
عیدالاضحی، قسائی نخرے دکھانے لگے، نرخ بڑھا دیئے، اناڑی بھی میدان میں اتر آئے
-
اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا قاتل ہے،ثروت اعجاز قادری
-
ریل اور روڈ کے ذریعے وسطی ایشیائی ممالک اور یورپ و روس تک رسائی گیم چینجز ہے، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی قزاخستان کے سفیر یرزہان کستافن سے گفتگو
-
جعلی حکومت نے بغض عمران خان میں ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج قائم کر رکھا ہے، بیرسٹر سیف
-
بے روزگاری کے خاتمے کے لیے صنعتی شعبے کی ترقی نہایت ضروری ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
-
خطے کا مستقل امن کشمیر کا مسئلہ حل کرنے سے جڑا ہوا ہی: راجہ پرویز اشرف
-
حج مساوات انسانی کا عظیم مظہرہے:شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہرالقادری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.