مالاکنڈ ، ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ،نوٹیفکیشن جاری

غیر قانونی مویشی منڈیوں، غیر رجسٹرڈ تنظیموں کے کھال اکٹھی کرنے پر بھی پابندی عائد

منگل 3 جون 2025 22:45

مالاکنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)مالاکنڈ شہر میں 1ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ کر دی گئی، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مالا کنڈ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مالا کنڈ کے نوٹیفکیشن کے مطابق مالاکنڈ میں اسلحے کی نمائش اور موٹر سائیکل کی ون ویلنگ پر پابندی ہو گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق مالاکنڈ میں ایک ماہ کیلئے پٹاخوں کی فروخت اور گاڑیوں کے کالے شیشوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ڈی سی مالاکنڈ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس دوران غیر قانونی مویشی منڈیوں، غیر رجسٹرڈ تنظیموں کے کھال اکٹھی کرنے پر بھی پابندی عائد ہے۔

متعلقہ عنوان :