فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،آریاناسبالینکا اور آئیگا سویٹیک نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

بدھ 4 جون 2025 09:00

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) بیلاروس کی ٹینس کھلاڑی اور میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریاناسبالینکا، پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ،عالمی نمبر پانچ ،دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کی ففتھ سیڈڈ آئیگا نتالیہ سویٹیک نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت فرنچ اوپن ٹینس کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں جگہ بنالی جبکہ یوکرین کی ٹینس کھلاڑی ایلینا سویٹولینا اور چین کی ٹینس سٹار ژینگ کنوین کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر میگا ایونٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں سے باہر ہوگئیں ۔

سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا آغاز فرانس کے دارلحکومت پیرس میں ہو چکا ہے،جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ کے ویمن سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں 27 سالہ بیلا روس کی ٹینس سٹار ا ٓریاناسبالینکانے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کی ٹینس سٹار ژینگ کنوین کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(3-7)اور 3-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ میں جگہ بنائی ۔

ایک اور کوارٹر فائنل میچ میں پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ،عالمی نمبر پانچ ،دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کی ففتھ سیڈڈ آئیگا نتالیہ سویٹیک نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے یوکرین کی ٹینس کھلاڑی ایلینا سویٹولینا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 5-7سے ہرا کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔میگا ایونٹ کے ویمنز سنگلز پہلے سیمی فائنل میچ میں ٹاپ سیڈڈ آریاناسبالینکا کا مقابلہ دفاعی چیمپئن آئیگا نتالیہ سویٹیک سے ہوگا۔\932

متعلقہ عنوان :