بنگلہ دیش کی برآمدات میں 11 ماہ کے دوران 10 فیصد اضافہ،مجموعی آمدنی 45 ارب ڈالر ہوگئی

بدھ 4 جون 2025 10:00

بنگلہ دیش کی برآمدات میں 11 ماہ کے دوران  10 فیصد اضافہ،مجموعی آمدنی ..
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) بنگلہ دیش کی مجموعی آمدنی رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران برآمدات میں 10 فیصد اضافے سے 45 بلین امریکی ڈالر ہو گئی۔ شنہوا نے بنگلہ دیش کے ایکسپورٹ پروموشن بیورو کے حوالے سے بتایا کہ مالی سال 25 ۔

(جاری ہے)

2024 میں جولائی تا مئی بنگلہ دیش نے برآمدات سے مجموعی طور پر 44,946.01 ملین ڈالر کمائے جو ایک سال قبل اسی عرصے کی آمدن 40,859.34 ملین ڈالر سے 10 فیصد زیادہ ہیں ۔

دریں اثنا، مئی کے دوران بنگلہ دیش کی برآمدات سے آمدن 4.74 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی جو ایک سال پہلے کے اسی مہینے کے مقابلے میں 11.45 فیصد زیادہ تھی۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے رواں مالی سال کے لئے اپنا برآمدی ہدف 50 بلین ڈالر مقرر کر رکھا ہے جس میں سے 40.48 بلین ڈالر صرف تیار ملبوسات کی برآمد سے حاصل ہو نا ہیں۔