Live Updates

حکومت ٹرن اوور کی لمٹ ختم کرکے 27ہزار ارب ریونیو اکٹھا کر سکتی ہے‘ ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن

دس سال کا بجٹ ، تخمینہ لگانا چاہیے ‘ سینئر رہنما امانت بشیر کی لاہور چیمبر کے قائمقام صدر خالد عثمان،نائب صدر شاہد نذیر سے ملاقات

بدھ 4 جون 2025 13:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)پاکستان ٹیکس ایڈوائز زایسوسی ایشن کے سینئر رہنما چودھری امانت بشیر نے کہا ہے حکومت ٹرن اوور کی لمٹ ختم کرکے 27ہزار ارب ریونیو اکٹھا کر سکتی ہے، معیشت کو دستاویزی بنانے کے لئے ٹیکسز کی تعداد اور شرح کو کم کرنا ہوگا تاکہ قابل ٹیکس آمدن رکھنے والے رضا کارانہ طور پر ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس کے قائمقام صدر خالد عثمان اورنائب صدر شاہد نذیر چودھری سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔چودھری امانت بشیر نے کہا کہ ایف بی آر کی کڑی شرائط ، بے جا ٹیکسز اور شرح کا زیادہ ہونا معیشت کے دستاویزی ہونے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، ہمارا ٹیکس نظام خود چور راستوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کی بیوروکریسی ہر چیز سے آگاہ ہے مگر اس کے باوجود اصلاح کے لئے اقدامات نہ اٹھانا تشویش کا باعث ہے ۔انہوں نے کیا اگر حکومت ٹرن اوور کی لمٹ ختم کردے اور سنگل ڈیجٹ یا پانچ فیصد ٹیکس نافذ کردے تو صرف ٹرن اوور کمٹ ختم کرنے 27ہزار ارب ریونیو کا تخمینہ ہے جوکہ بجٹ سے بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ روایتی بجٹ کا خاتمہ ہونا چاہیے ،دس سال کا بجٹ اور تخمینہ لگانا چاہیے جس سے نہ صرف حکومتی پالیسیوں کو تسلسل ملے گا بلکہ کاروباری طبقات بھی بہترمنصوبہ بندی کر سکیں گے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات