یو ای ٹی لاہور اورجی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے مابین کیمپس مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

بدھ 4 جون 2025 13:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے مابین کیمپس مینجمنٹ سسٹم کے حصول اور نفاذ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط۔ وائس چانسلریو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیراور وائس چانسلر جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے معاہدے کی دستاویزات پر دستخط کیے۔

اس موقع پر ڈاکٹر شاہد منیرنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیمپس مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ سے جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے تمام تعلیمی، امتحانی اور انتظامی معاملات مکمل طور پر ڈیجیٹل ہو جائیں گے، جس سے شفافیت، کارکردگی اور طالبات کی سہولت میں نمایاں بہتری آئے گی۔ڈاکٹر شازیہ بشیرنے کہا کہ یہ سسٹم نہ صرف طالبات کے لیے آسانی پیدا کرے گا بلکہ انتظامیہ کے لیے بھی تمام امور کو موثر اور شفاف طریقے سے انجام دینا ممکن بنائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم ڈی ایسوپاک یو ای ٹی ڈاکٹر نوید رمضان، ڈائریکٹر ایسوپاک ڈاکٹر وقار محمود، منیجر آئی ٹی یو ای ٹی لاہور مدثر خان جبکہ جی سی سیالکوٹ کی جانب سے کنوینرکیمپس مینجمنٹ سسٹم پروفیسر ڈاکٹر طارق، ٹریژرر پروفیسر ڈاکٹر عدنان عادل، رجسٹرار مرزا فاروق، کنٹرولر امتحانات ملک گلشان اسلم، ڈائریکٹر کیو ای سی اعجاز احمد اور انچارج آئی ٹی ایس سی اسامہ اشرف بھی موجود تھے۔یہ معاہدہ جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے جو یونیورسٹی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنائے گا۔

متعلقہ عنوان :