Live Updates

عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس علظی سے مقرر،کاز لسٹ سے خارج

بدھ 4 جون 2025 13:22

عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس علظی سے مقرر،کاز لسٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس کاز لسٹ سے خارج کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق پیٹرن انچیف پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتیں نہ کروانے پر توہین عدالت کا کیس غلطی سے مقرر ہوا، جس کی وجہ سے اسلام آباد ہائی کورٹ نے کاز لسٹ سے کیس نکال دیا۔

(جاری ہے)

ہائی کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق کیس غلطی سے مقرر ہوگیا تھا اور رجسٹرار آفس نے سماعت کیلئے کاز لسٹ جاری کی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات