وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی انڈیپنڈنٹ اردو سے وابستہ سینئر صحافی مونا خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کے دفتر آمد، مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

بدھ 4 جون 2025 17:17

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی انڈیپنڈنٹ اردو سے وابستہ سینئر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بدھ کو انڈیپنڈنٹ اردو سے وابستہ سینئر صحافی مونا خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے دفتر گئے اور مونا خان کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مونا خان کی والدہ کا انتقال بڑا سانحہ ہے، والدہ جیسی عظیم ہستی کا کوئی نعم البدل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ والدہ کی دعا، شفقت اور محبت زندگی کا قیمتی اثاثہ ہوتی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اس موقع پر پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن بھی موجود تھے۔