صدرزرداری کی جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا پیغام

بدھ 4 جون 2025 19:45

صدرزرداری کی جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر کو مبارکبادکا پیغام دیا ہے ،ایوان صدر سے جاری ایک ایک بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے لی جا میونگ کو جمہوریہ کوریا کے صدر کے طور پر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی، صدر مملکت نے علاقائی و عالمی امن کے فروغ کیلئے جنوبی کوریا کے ساتھ تعاون گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کی خوشحالی کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے جنوبی کوریا کے ساتھ شراکت داری مزید گہرا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔