Live Updates

پاکستان میں غربت کی شرح 39.8 سے بڑھ کر 44.7 فیصد ہوگئی ہے ، عالمی بینک

ملک کی غریب ترین آبادی کی شرح 16.5فیصد ہے جس کی روزانہ آمدن 3 ڈالر فی کس ہے جبکہ اپر مڈل آمدن ساڑھے 8 ڈالر روزانہ ہےا ور پاکستان کی کل آبادی کا 88.4 فیصد افراد اس پر مشتمل ہیں، رپورٹ

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 6 جون 2025 11:23

پاکستان میں غربت کی شرح 39.8 سے بڑھ کر 44.7 فیصد ہوگئی ہے ، عالمی بینک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 جون 2025)عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غربت کی شرح 39.8 سے بڑھ کر 44.7 فیصد ہوگئی ہے، عالمی بینک نے پاکستان میں غربت سے متعلق نیا جائزہ جاری کردیا ،عالمی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں غربت کی سطح 44.7 فیصد ہو گئی، عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق ملک کی غریب ترین آبادی کی شرح 16.5 فیصد ہے جس کی روزانہ آمدن 3 ڈالر فی کس ہے جبکہ اپر مڈل آمدن ساڑھے 8 ڈالر روزانہ ہےا ور پاکستان کی کل آبادی کا 88.4 فیصد افراد اس پر مشتمل ہیں۔

عالمی بینک کی رپورٹ میں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ نئے معیار کے تحت پاکستان کی 44.7 فیصد آبادی غربت کا شکار ہے جب کہ پرانے پیمانے پر غربت کی شرح 39.8 فیصد تھی۔ پاکستان کی 88.4 فیصد آبادی اس حد سے نیچے ہے۔

(جاری ہے)

نئے طریقہ کار کے مطابق 10 کروڑ 79 لاکھ پاکستانی غربت کا شکار ہیں۔ معیار بدلا ہے لوگوں کی زندگیوں میں کوئی فوری تبدیلی نہیں آئی۔عالمی بینک نے پاکستان میں شدید غربت کی نئی حد 3 ڈالر فی کس یومیہ مقرر کی ہے۔

ملک کی غریب ترین آبادی کی شرح 16.5فیصد ہے شدید غربت کی نئی حد میں پاکستان کی 16.5 فیصد آبادی آتی ہے۔نئے پیمانے کے مطابق اپر مڈل انکم ممالک میں غربت جانچنے کیلئے آمدن 6.85 سے بڑھا کر 8.30 ڈالر یومیہ مقرر ہے۔ اس پیمانے کے مطابق پاکستان کی 88.4 فیصد آبادی اس حد سے نیچے ہے۔عالمی بینک کی نئی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سمیت لوئر مڈل انکم ممالک میں یومیہ 4.20 ڈالر آمدن سے کم کمانے والے غربت کی لکیر سے نیچے ہیں اس سے پہلے غربت کا پیمانہ 3.65 ڈالر یومیہ آمدن تھا۔

آمدنی کی اس حد میں پاکستان کی 44.7 فیصد آبادی آتی ہے۔ عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ نئی رپورٹ میںمزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا کے لوئر مڈل آمدن والے ممالک کیلئے 4.20 ڈالر روزانہ فی کس کمانے والے کو غربت کی لکیر سے نیچے تصور کیا ہے پہلے 3.65 ڈالر روزانہ کمانے والے کو غربت کی لکیر سے نیچے تصور کیا گیا تھا جس میں اب اضافہ کر دیا گیا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات