پاکستان میں بہت مضبوط لیڈر شپ ہے جس سے ان کے پاکستان کی حکومت پر اعتماد کا اظہار سامنے آیا، ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی میں مرکزی کردار ادا کرنے کی بات دہرا دی، مجھے فخر ہے کہ میں نے دو ایٹمی ریاستوں کے درمیان جنگ رکوا دی، امریکی صدر کی جرمن چانسلر فریڈرک مرٹزسے ملاقات میں گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 6 جون 2025 11:13

پاکستان میں بہت مضبوط لیڈر شپ ہے جس سے ان کے پاکستان کی حکومت پر اعتماد ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 جون 2025)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہت مضبوط لیڈر شپ ہے جس سے ان کے پاکستان کی حکومت پر اعتماد کا اظہار سامنے آیا، ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی میں مرکزی کردار ادا کرنے کی بات دہرا دی،وائٹ ہاﺅس میں جرمن چانسلرفریڈرک مرٹزسے ملاقات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہناہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے دو ایٹمی ریاستوں کے درمیان جنگ رکوا دی۔

دونوں ملکوں سے کہا کہ اگر آپ گولیاں چلائیں گے تو تجارت نہیں ہوگی۔صدر ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان بھی پاک بھارت کی طرح جنگ بندی کی خواہش کا اظہار کیا۔امریکی صدر ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ روس اور یوکرین میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر افسوسناک ہے۔ بائیڈن انتظامیہ نے کچھ خوفناک لوگوں کو داخل ہونے دیا۔

(جاری ہے)

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان لوگوں کو ایک ایک کرکے نکال رہے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ مزید برے لوگ ہمارے ملک میں آئیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان اور بھارت کو جنگ سے روکاتھا۔ پاک بھارت کشیدگی جوہری تباہی کا باعث بن سکتی تھی،۔ہم نے گولیوں کے بجائے تجارت کو ترجیح دی اور یہی ہماری اصل کامیابی تھی۔ اوول ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ جنگ بندی پر پاک بھارت رہنماوں کا شکریہ اداکرتا ہوں۔

اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ جاری رہتی تو انہیں دونوں ممالک سے تجارتی معاہدے کی کوئی دلچسپی نہ ہوتی تھی۔میں ان لوگوں کے ساتھ تجارت نہیں کرتا جو ایک دوسرے پر گولیاں برسا رہے تھے۔انہوں نے کہاتھا کہ ہم نے بھارت اور پاکستان کو جنگ سے روکاتھا۔ دونوں ملکوں میں کشیدگی ایٹمی تباہی کا پیش خیمہ بن سکتی تھی۔ہم کسی سے بھی بہتر لڑسکتے ہیں ہمارے پاس دنیا کی سب سے بڑی فوج تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ امریکہ ایران جوہری پروگرام معاہدے کے قریب تھے۔ چینی صدر سے تجارت اور ٹیرف پر بات کروں گا۔ امید ہے تجارت اور ٹیرف پر امریکا چین اختلافات دور ہو جائیں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں نے کرائی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی کا سہرا اپنے سر لیتے ہوئے کہاتھاکہ میں نے پاکستان اور بھارت سے کہا کہ تم لوگ یہ کیا کر رہے ہو؟ دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ بڑھتا جا رہا تھا۔