ایڈیشنل ڈپٹی کمشنربہاولپورکی زیر صدارت ایمرجنسی رسپانس کمیٹی انسداد ڈینگی کا جائزہ اجلاس

بدھ 4 جون 2025 20:42

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بہاولپور غلام مرتضیٰ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں یکم جنوری سے 31 مئی تک ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے بروئے کار لائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی کے لیے محکمہ صحت اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف فیلڈ میں متحرک انداز میں کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی نگرانی مؤثر طریقہ سے کی جائے اور انسداد ڈینگی کے لیے تشکیل دی گئی۔ ان ڈور اور آؤٹ ڈور ٹیموں کے اراکین فیلڈ میں فعال انداز میں کام کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اینڈرائیڈ یوزر سرگرمیوں میں اضافہ کیا جائے اور تمام امور درست اور شفاف طریقہ سے انجام دیئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے متعلقہ افسران و فوکل پرسن کی انفرادی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر و فوکل پرسن ڈاکٹر خالد چنڑ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ موجودہ سال کے دوران 31مئی تک ضلع بھر میں ڈینگی کے 3700 مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 27 مقامات پر ڈینگی لاروا پایا گیا۔اسی طرح ضلع بھر میں 15سے 31 مئی 2025 تک ڈینگی کے337 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے اور 7مقامات پر ڈینگی لاروا پایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈینگی لارواکے خاتمہ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات بروئے کار لائے گئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے حوالہ سے1857ہاٹ سپاٹس موجود ہیں جن کی سو فیصد کوریج کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ 532 ان ڈور اور آؤٹ ڈور ٹیمیں فیلڈ میں فعال ہیں۔

متعلقہ عنوان :