چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کیلئے مشاورت کا آغاز، وزیراعظم نے عمر ایوب کو مدعو کرلیا

بدھ 4 جون 2025 20:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے نئے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کے لیے مشاورت کا آغاز کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ملاقات کے لیے مدعو کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری پر مشاورت کیلئے وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ملاقات کی دعوت دے دی۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو لکھے گئے خط میں موقف اپنایا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوچکی ہے، چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران نے آرٹیکل 215 کے تحت کام جاری رکھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 218 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے لیے تجاویز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال ہونی ہیں، نئی تقرریوں کے لیے آپ کو ملاقات کی دعوت دیتا ہوں۔