ملک میں گدھوں اور مویشیوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا

بدھ 4 جون 2025 21:28

ملک میں گدھوں اور مویشیوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)ملک میں گدھوں سمیت دیگر مویشیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، گدھوں کی تعداد ایک لاکھ 9 ہزار اضافے سے 60 لاکھ 47 ہزار ہوگئی۔مویشیوں کی مجموعی تعداد میں 21 لاکھ 71 ہزار کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کی کل تعداد 5 کروڑ 75 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ کر 5 کروڑ 97 لاکھ 11 ہزار پر پہنچ گئی۔سرکاری دستاویزات کے مطابق ملک میں ایک سال کے دوران گدھوں اور مختلف مویشیوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ 9 ہزار کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کی مجموعی تعداد 59 لاکھ 38 ہزار سے بڑھ کر 60 لاکھ 47 ہزار ہوگئی۔اسی عرصے کے دوران بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ 78 ہزار کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد بھینسوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 63 لاکھ 10 ہزار سے بڑھ کر 4 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار ہو گئی۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق بھیڑوں کی تعداد 3 لاکھ 88 ہزار بڑھ کر 3 کروڑ 31 لاکھ 19 ہزار ہو گئی، اسی طرح بکریوں کی تعداد میں 23 لاکھ 58 ہزار کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد ان کی کل تعداد 8 کروڑ 93 لاکھ 93 ہزار تک جا پہنچی۔

اسی عرصے کے دوران اونٹوں کی تعداد میں 14 ہزار کا اضافہ ہوا اور اب ان کی تعداد 11 لاکھ 63 ہزار سے بڑھ کر 11 لاکھ 77 ہزار ہو چکی ہے۔دستاویزات سے مزید پتا چلتا ہے کہ گھوڑوں کی تعداد میں ایک ہزار اور خچروں کی تعداد میں تین ہزار کا اضافہ ہوا، جس کے بعد گھوڑوں کی تعداد 3 لاکھ 83 ہزار اور خچروں کی تعداد 2 لاکھ 27 ہزار ریکارڈ کی گئی۔دستاویزات کے مطابق ایک سال کے دوران مویشیوں کی مجموعی تعداد میں 21 لاکھ 71 ہزار کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کی کل تعداد 5 کروڑ 75 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ کر 5 کروڑ 97 لاکھ 11 ہزار پر پہنچ گئی۔

متعلقہ عنوان :