Live Updates

گوشت کا ضرورت سے زیادہ استعمال مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے، طبی ماہرن

بدھ 4 جون 2025 21:37

گوشت کا ضرورت سے زیادہ استعمال  مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے، طبی ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) طبی ماہرین نے عیدالاضحی کے موقع پر گوشت کے استعمال میں اعتدال اور احتیاط کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ گوشت کا ضرورت سے زیادہ استعمال معدے اور ہاضمے کی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔ اس حوالہ سے معروف معالج ڈاکٹردیا رام نے ’’اے پی پی ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قربانی کا گوشت ضرور کھایا جائے لیکن اس میں توازن اور احتیاطی تدابیر کو نظر انداز نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اُبلا ہوا یا بھاپ میں تیار کیا گیا گوشت، تلے ہوئے گوشت کی نسبت زیادہ مفید ہوتا ہے۔ ان کے مطابق گائے کے گوشت میں کولیسٹرول بکرے کے گوشت سے زیادہ ہوتا ہے جبکہ اونٹ کے گوشت میں کولیسٹرول کی مقدار سب سے کم ہوتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ ایک وقت گوشت کھانے کے بعد دوسرے وقت کے کھانے میں کم از کم 5 سے 6 گھنٹے کا وقفہ رکھا جائے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر دیا رام نے خبردار کیا کہ دل کے مریضوں کو چربیلہ گوشت، کلیجی، مغز اور پائے کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ ان اشیاء میں کولیسٹرول کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو دل کی بیماریوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عید کی خوشیوں میں صحت کا خیال رکھیں اور اعتدال کے ساتھ گوشت کا استعمال کریں تاکہ وہ صحت مند زندگی گزار سکیں۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :