انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں 7وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز کلین سویپ کرلی

بدھ 4 جون 2025 22:31

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز کلین سویپ کرلی۔جمی سمتھ اوربین ڈکٹ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ویسٹ انڈیز کے شیرفین ردرفورڈ کی 70 رنز کی اننگز رائیگاں گئیں۔

میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس سستم کے تحت ہوا۔بارش کے باعث میچ 40،40 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ملنے والا 246 رنز کا ہدف میزبان انگلینڈ کی ٹیم نے 29.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔جمی سمتھ کو میچ جبکہ جوروٹ کو شاندار بلے باز پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔کیننگٹن اوول، لندن کے مقام پر کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں انگلینڈ ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے تاہم بارش کے باعث میچ رکنے کے بعد دوبارہ شروع ہوا تو انگلینڈ کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 246 کا ہدف مقرر کیا گیا۔ ویسٹ انڈیز کے شیرفین ردرفورڈ کی 70 رنز بنائے۔گڈاکیش موتی 63 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔انگلینڈ کی طرف سے عادل رشید نے 3 جبکہ ثاقب محمود ،میتھیو پوٹس اور برینڈن کارس نے 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

جواب میں جمی سمتھ اور بین ڈکٹ کی نصف سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور ا?خری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں نہ صرف 7 وکٹوں سے شکست دے دی بلکہ سیریز بھی کلین سویپ کرلی۔انگلینڈ کی ٹیم نے ملنے والا 246 رنز کا مطلوبہ ہدف 29.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔جمی سمتھ 64،بین ڈکٹ 58 اور جو روٹ 44 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے الزاری جوزف ،گڈاکیش موتی اور روسٹن چیسی نے ایک، ایک کھلاری کو آئوٹ کیا۔ انگلینڈ کے جمی سمتھ میچ جبکہ جوروٹ کو شاندار بلے باز پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :