
حکومت سنبھالی تو صرف 18 دن کی تنخواہ باقی تھی، اربوں روپے کی لائیبیلیٹیز ورثے میں ملی تھیں
آج خزانے میں تنخواہوں کیلئے 3 ماہ کی ایڈوانس رقم موجود ہے، عمران خان کے وژن کے مطابق قرضہ اتارنے پر کام کر رہے ہیں، قرضہ اتارنے کیلئے 150 ارب روپے مالیت کا فنڈ قائم کیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا خطاب
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 4 جون 2025
19:45

(جاری ہے)
کانووکیشن میں 100 سے زائد طلبہ میں گولڈ میڈلز اور 200 سے زائد طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔
وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجو خان میڈیکل کالج کے کانووکیشن میں شرکت نہایت خوشی اور اعزاز کا باعث ہے، تمام گریجویٹس، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتاہوں، گریجویٹس آج سے عملی میدان میں قدم رکھنے جارہے ہیں، یہ نئے سفر کی شروعات ہیں، اگر بیمار انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت اس سفر پرچلیں گے تو دُنیا و آخرت دونوں میں سرخرو ہوں گے، مریض آپ کو اپنا مسیحا سمجھتے ہیں اور آپ پر اعتماد کرتے ہیں، ان کے اس اعتماد کو متزلزل نہ ہونے دیں۔ ایک مریض کو آپ کی طرف سے اچھے رویے کی ضرورت ہوتی ہے اور یہی وہ چیز ہے جو لوگ ہمیشہ یاد رکھتے ہیں، آپ نے زندگی میں کنفیوژن سے نکل کر بہتر فیصلے کرنے ہیں، دوسروں کا بھلا سوچنا اور بھلا کرنا ہے، ہماری حکومت کی تعلیم و صحت کے شعبوں پر زیادہ توجہ ہے، ان شعبوں میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں، بھرپور کوشش ہے اپنے تعلیمی اداروں کی ڈگریوں کا معیار بڑھائیں اور انہیں بین الاقوامی سطح پر منوائیں۔ آئندہ بجٹ میں شعبہ تعلیم کا حصہ مزید 13 فیصد بڑھا رہے ہیں، سکالرشپس کی تعداد بھی بڑھا دی ہے، گزشتہ 77 سالوں میں سکالرشپس انڈومنٹ فنڈ 1.2 ارب تھا، ہم نے اسے 2.4 ارب روپے کر دیا ہے، موجودہ صوبائی حکومت نے 1500 نرسز کی بین الاقوامی یونیورسٹیز سے ٹریننگ کروائی ہے۔ صحت کارڈ میں لیور ٹرانسپلانٹ، بون میرو اور کڈنی ٹرانسپلانٹ جیسے مہنگے علاج شامل کر دیئے ہیں، صوبے میں ہیلتھ انفراسٹرکچر کو بہتر اور اسپتالوں کو تمام مشینری اور آلات فراہم کر رہے ہیں۔ ہم سکول میں تعلیم اور اسپتال میں علاج کی فراہمی کے وژن کے تحت کام کر رہے ہیں۔ اب تک صرف پشاور میں دل کے مریضوں کا علاج ہوتا تھا، ہم ریجنز کی سطح پر کارڈیک سنٹرز قائم کر رہے ہیں۔ 2 ریجنز میں کارڈیک سنٹرز کے قیام پر کام جاری ہے، اگلے بجٹ میں مزید 4 ریجنز میں کارڈیک سنٹرز قائم کریں گے، کسی بھی منصوبے کی تختی کا فائدہ تب ہوتا ہے جب اس سے عوام کو سہولت ملنا شروع ہو جاتی ہے۔ ہم نے جب حکومت سنبھالی تو صرف 18 دن کی تنخواہ باقی تھی، ورثے میں اربوں روپے کی لائیبیلیٹیز ملی تھیں، آج صوبائی خزانے میں 3 ماہ کی ایڈوانس تنخواہ موجود ہے ، ہم عمران خان کے وژن کے مطابق قرضہ اتارنے پر کام کر رہے ہیں۔ صوبے کا قرضہ اتارنے کے لیے 150 ارب روپے مالیت کا فنڈ قائم کیا جس سے یومیہ 4 کروڑ روپے کی آمدن ہو رہی ہے۔ ہم نے 72 ارب روپے میں سے 60 ارب روپے کی لائیبیلیٹی اتار دی ہے، اگلے بجٹ میں پنشن لائیبیلیٹی زیرو کریں گے۔ گزشتہ دور میں 30 ارب روپے پنشن فنڈ سے نکالا گیا تھا ہم نے وہ بھی واپس کر دیا ہے۔ گجو خان میڈیکل کالج طبی تعلیم کا ایک بہترین مرکز بن چکا ہے جس پر آپ سب خراج تحسین کے مستحق ہیں، ہمارے ادارے جو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں گجو خان میڈیکل کالج ان میں سے ایک ہے۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کا نیا کروزمیزائل فتح چہارم، دنیا میں دھاک بٹھا دی
-
نظام انصاف میں مصنوعی ذہانت کو استعمال کیا جائے، سپریم کورٹ
-
وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی رابطہ کار لوگروف کی ملاقات
-
اسحاق ڈار کا حالیہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
-
اسحاق ڈار لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے
-
سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے‘ ہر قسم کی مدد کی جائے گی، وزیراعظم
-
فوج کا کوئی انٹرسٹ نہیں کہ معصوم لوگوں کو دہشتگردی کے الزام میں مارے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
قومی شاہراہ پر مہنگی گاڑیوں سے بھرا ٹرالر الٹ گیا، لگژری گاڑیاں مکمل تباہ
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی ٹیم امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئی
-
سینیٹر محمد اسحاق ڈار17 سے 19 اگست 2025 تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے
-
نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دورہ برطانیہ منسوخ کردیا
-
لاہور میں کوڑے سے پلاسٹک جمع کرنیوالے 2 لڑکے کچرے کے ڈھیر تلے دب کر جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.