Live Updates

عید پر بادل برسیں گے یا سورج آگ برسائے گا؟

عید الاضحٰی پر موسم کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات نے رپورٹ جاری کر دی

muhammad ali محمد علی بدھ 4 جون 2025 21:05

عید پر بادل برسیں گے یا سورج آگ برسائے گا؟
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2025ء) عید پر بادل برسیں گے یا سورج آگ برسائے گا؟ عید الاضحٰی پر موسم کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات نے رپورٹ جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں 9جون تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نم آلود ہوائیں ملک کے شمال مشرقی حصوں میں داخل ہوں گی، مغربی ہوائوں کا سلسلہ بھی بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 5جون تک کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، چترال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں بھی بارش کا متوقع ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی میں وقفہ وقفہ سے بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، سرگودھا، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے کئی مقامات پر بھی آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش و ژالہ باری متوقع ہے، جنوبی پنجاب میں آندھی، جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے موقع پر 7جون سے 9جون تک عید پر دیر، سوات، چترال، کوہستان اور مانسہرہ میں تیز ہواں اور بارش کی توقع ہے۔
                                                                                                         
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات