
موسمیاتی تبدیلی کے خلاف تحریک میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
یو این
بدھ 4 جون 2025
22:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 04 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے خبردار کیا ہے کہ صحت مند زمین کے بغیر انسان کی بقا ممکن نہیں۔ دنیا کو موسمیاتی بحران پر قابو پانے کے لیے ہنگامی، منصفانہ اور حقوق کی بنیاد پر طریقے وضع کرنا ہوں گے۔
برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ دنیا کو درپیش یہ بحران اور بڑھتی ہوئی عدم مساوات نئی طرز کی سیاست اور مضبوط قیادت کا تقاضا کرتے ہیں۔
انہوں نے ماحولیاتی نظام کے استحصال پر افسوس اور تنقید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسان نے فطرت سے جھوٹی علیحدگی اختیار کر لی ہے اور اس دھوکے کا شکار ہے کہ وہ فطرت کو اپنی خواہش کے مطابق تبدیل کر سکتا ہے جبکہ ایسا ممکن نہیں۔
(جاری ہے)
ہائی کمشنر نے ماحولیاتی انحطاط کو بنیادی ناانصافی سے جوڑتے ہوئے کہا کہ دنیا کے امیر ترین ایک فیصد لوگ غریب ترین دو تہائی آبادی سے زیادہ کاربن خارج کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ جن لوگوں پر موسمیاتی بحران کی بہت کم ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہی اس کے بدترین اثرات جھیل رہے ہیں۔
تبدیلی کی عالمگیر تحریک
انہوں نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے حسب ضرورت مالی وسائل کی قلت پر تشویش کا اظہار کیا اور بین الاقوامی مالیاتی نظام میں اصلاحات کے لیے زور دیتے ہوئے کہا کہ معدنی ایندھن کے استعمال کو روکنے کے لیے مجوزہ معاہدے کی حمایت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ایسے معاہدے سے تیل، کوئلہ اور گیس نکالنے کے نئے منصوبوں کو روکنے میں مدد ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ دور حاضر اور مستقبل میں صحت مند زمین پر تحفظ، سلامتی اور مواقع کے ساتھ رہنا تمام ممالک کا حق ہے۔
وولکر ترک نے تمام حکومتوں، اداروں اور افراد پر زور دیا کہ وہ اس حوالے سے مثبت تبدیلی لانے کی عالمگیر تحریک شروع کریں جس کی بنیاد انسانی حقوق، موسمیاتی بحران پر قابو پانے اور مزید مساوی و مستحکم مستقبل کی تعمیر پر ہو۔
مزید اہم خبریں
-
یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں، گلگت بلتستان کی اہم ایکسپریس وے سیلاب میں بہہ گئی
-
مون سون کا اب تک کا سب سے تگڑا اسپیل، پنجاب کیلئے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا
-
8 ہزار ارب روپے کا تاریخی بجٹ خسارہ ہونے کے باوجود احسن اقبال کا 2800 ارب روپے کی بچت ہونے کا حیران کن دعوٰی
-
معافی مانگنے سے الیکشن ہار کر بھی حکومت اور وزرات عظمٰی کاملنا بھی ممکن ہوجاتا ہے؟
-
خیبرپختونخوا میں کل سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
-
حافظ آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-
عالمی مارکیٹ سے مہنگی گیس کی خریداری کیلئے حکومت نے مقامی گیس کی پیداوار کم کروا دی
-
یوکرین جنگ: پوتن ٹرمپ ملاقات اور یو این کا تنازع کے منصفانہ حل پر زور
-
غزہ: اسرائیل سے امدادی قافلوں کے محافظوں پر حملے روکنے کا مطالبہ
-
یوکرین: یو این اور شراکت داروں کا امدادی قافلہ جنگ زدہ کیرسون پہنچ گیا
-
افغانستان: طالبان کا چار سالہ دور امدادی ضرورتوں میں اضافہ، یو این ادارہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.