موٹر سائیکل کیلئے نمبر بک کروانے کی فیس کم کرنے کا فیصلہ

جمعرات 5 جون 2025 11:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)محکمہ ایکسائز نے موٹر سائیکل کے لیے نمبر بک کروانے کی فیس کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

اپنی مرضی کا نمبر بک کروانے کی فیس میں کمی ہوگی، فیس میں 90 فیصد کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔فیس کو 10 ہزار سے کم کر کے 1 ہزار کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ گاڑی کی فیس دس ہزار روپے ہی رہے گی۔محکمہ ایکسائز کے مطابق اگلے مالی سال پر بجٹ میں تجویز پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :