
حجاج کرام کی صحت اطمینان بخش قرار
حجاج کی منی آمد کے بعد سے ہی صحت کے نظام میں تمام سہولیات تیار تھیں،ڈاکٹر عبداللہ
جمعرات 5 جون 2025 11:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فیلڈ سروسز کو بھی وسعت دی گئی ہے، تین نئے فیلڈ ہسپتال شروع کئے گئے ہیں جن کی گنجائش 1200 بستروں سے زیادہ ہے، یہ اقدام نیشنل گارڈ ز، وزارت دفاع و داخلہ کے اشتراک سے کیا گیا ہے جس کا مقصد معمول کی خدمات فراہم کرنا نہیں ہے بلکہ اگر معمول کی سہولیات میں گنجائش ایک خاص حد سے بڑھ جائے تو ان فیلڈ ہسپتالوں کو استعمال کیا جا سکے گا۔
یاد رہے صحت کے نظام نے ضیوف الرحمن کی صحت کو بہتر بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجیز اور مصنوعی ذہانت کے نظام کا استعمال کیا ہے۔ یہ ورچوئل ہیلتھ ہسپتال کے ذریعے اعلی معیار کی ورچوئل صحت خدمات فراہم کر رہا ہے۔مریضوں کی ریموٹ نگرانی کے لئے سینسر ٹیکنالوجی اور نگرانی کے نظام استعمال کئے گئے ہیں۔ ECMO ٹیکنالوجی بھی استعمال کی گئی ہے جو سانس یا دل کی سنگین بیماریوں میں مبتلا حجاج کی جان بچاتی ہے۔ اس سال نجی شعبے کے ساتھ شراکت کو بھی مضبوط کیا گیا ہے جس کے تحت مشاعر مقدسہ میں 3 بڑے ہسپتالوں کو چلایا جا رہا ہے۔ عالمی سطح پر پہلی بار ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے طبی امداد کو تیز کرنے کے لیے اہم اقدامات شروع کئے گئے ہیں۔ڈرونز کی سہولت سے ادویات کی ترسیل کا وقت ایک گھنٹے سے کم کر کے عرفات اور منی میں 6 اہم طبی سہولیات میں تقریبا 5 منٹ کر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ رش سے بچنے اور فوری امداد یقینی بنانے کے لئے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بھی اضافی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
چاند نظر نہیں آیا
-
میکسیکو کی صدر نے ایک بار پھر منشیات مافیا کے خلاف جنگ میں امریکی فوجی مداخلت مسترد کر دی
-
غزہ، اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، 71 فلسطینی شہید
-
پاکستانی آم پہچان، دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں، ڈاکٹر محمد فیصل
-
آکسفورڈ، مسجد کے دروازے پر سور کا گوشت اور اسرائیلی پرچم پھینک دیا گیا
-
سعودی عرب میں مقامی اور غیرملکی ورکرز کے لیے پینشن اور بچت پروگرام شروع کرنے کی تیاری
-
ایرانی صوبے سیستان ، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر گھات لگا کرحملہ ؛ 5 اہلکارجاں بحق
-
بنگلادیش نے 1971 کے بعد پہلی بار پاکستانی حکام کیلئے ویزا کی شرط ختم کردی
-
یورپ کے ساتھ جوہری مذکرات جاری رکھیں گے، ایران
-
امریکا، گزلین میکسویل نے ٹرمپ کو کلین چٹ دیدی
-
سعودی عرب اور امریکا کے درمیان فوجی شراکت داری کا معاہدہ
-
امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ، پائلٹ بچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.