لیسکو کا اعوان ٹاون میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ، 10 ملزمان گرفتار

جمعرات 5 جون 2025 13:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے رینجرز کے ہمراہ اعوان ٹائون میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

لیسکو ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق لیسکو سب ڈویژن اعوان ٹاون کی ٹیم نے رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ علاقے میں چیکنگ آپریشن کیا اور اس دوران 10ملزمان کو بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

اس موقع پر 7غیر قانونی کنکشن منقطع کیے گئے جبکہ بجلی چوری میں استعمال ہونے والی تاریں اور15میٹربھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں، حکام کی جانب سے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرنے کے لیے متعلقہ تھانہ میں درخواست دائر کردی گئی ہے جبکہ ڈٹیکشن بل چارج کرنے کے لیے بھی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔