انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ویمنزٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 7جون کو کھیلا جائے گا

جمعرات 5 جون 2025 15:00

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کا تیسرااور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 7 جون کو کوپر ایسوسی ایٹس کاؤنٹی گراؤنڈ، ٹاونٹن میں کھیلا جائے گا۔انگلینڈ کی ویمنز ٹیم کو ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم کو 108 رنز جبکہ دوسرے ون دے میچ میں 143 رنز سے شکست دی تھی۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی )کے مطابق مہمان ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم اپنے دورہ انگلینڈ کے دوران انگلینڈ کی ویمنز ٹیم کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز مکمل ہوچکی ہے جس میں میزبان انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نے مہمان ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم کو 0-3 سے وائٹ واش کر دیا تھا۔

انگلینڈ کی ویمنز ٹیم کو نیٹ سکیور برنٹ لیڈ کر رہی ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کو ہیلی میتھیوز لیڈ کر یں گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7جون کو کوپر ایسوسی ایٹس کاؤنٹی گراؤنڈ، ٹاونٹن میں کھیلا جائے گا۔ تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے ابتدائی دو میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ ڈے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :