کیٹرینا سینیاکووا اور ٹیلر ٹاؤن سینڈ پر مشتمل ٹاپ سیڈڈجوڑی کافرنچ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلزکوارٹر فائنل میں سفر تمام

جمعرات 5 جون 2025 15:02

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس سٹار کیٹرینا سینیاکووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈ پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی ۔

(جاری ہے)

قازقستان کی ٹینس کھلاڑی اینا ڈینیلینا اور ان کی سربین جوڑی دار الیگزینڈرا کرونیچ نے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس سٹارکیٹرینا سینیاکووا اوران کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈ پر مشتمل ٹاپ سیڈڈجوڑی کو 0-2 سیٹس سے شکست دی۔

سال کے دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہے ۔ قازقستان کی ٹینس کھلاڑی اینا ڈینیلینا اور ان کی سربین جوڑی دار الیگزینڈرا کرونیچ نے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس سٹار کیٹرینا سینیاکووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈ پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو 5-7، 6-4 اور 2-6سے اپ سیٹ شکست دے کر میگا ایونٹ کے سیمی رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔\932

متعلقہ عنوان :