کرسچن ہیریسن اور ایون کنگ پر مشتمل امریکی جوڑی فرنچ اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں داخل

جمعرات 5 جون 2025 15:02

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) امریکا کے ٹینس سٹار کرسچن ہیریسن اور ان کے ہم وطن امریکی جوڑی دار ایون کنگ پرمشتمل امریکی جوڑی اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔فاتح امریکی جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ٹاپ 8 رائونڈ میچ میں فن لینڈ کے ٹینس سٹار ہیری ہیلیواارا اور برطانوی جوڑی دار ہنری پیٹن پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

سال کے دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہے ۔امریکا کے ٹینس سٹار کرسچن ہیریسن اور ان کے ہم وطن امریکی جوڑی دار ایون کنگ پرمشتمل امریکی جوڑی نے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فن لینڈ کے ٹینس سٹار ہیری ہیلیواارا اور برطانوی جوڑی دار ہنری پیٹن پرمشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ \932