سمندری پانی میں چند گھنٹوں میں گھلنے والی پلاسٹک تیار

نئی پلاسٹک غیر زہریلی، غیر آتش گیر ،تحلیل کے عمل میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج بھی نہیں ہوتا،ماہرین

جمعرات 5 جون 2025 16:08

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)جاپانی سائنسدانوں نے سمندری پانی میں چند گھنٹوں میں گھلنے والی پلاسٹک تیار کر لی۔میڈیارپورٹس کے مطابق جاپان کے سائنسدانوں نے ایک ایسا انقلابی پلاسٹک تیار کی ہے جو سمندری پانی میں صرف چند گھنٹوں میں تحلیل ہوجاتی ہے، جو سمندری آلودگی اور آبی حیات کو درپیش خطرات کے خلاف ایک اہم پیش رفت ہے۔

(جاری ہے)

ریکن سینٹر فار ایمرجنٹ میٹر سائنس اور یونیورسٹی آف ٹوکیو کے محققین کے مطابق یہ نیا مادہ روایتی بایوڈیگریڈیبل (تحلیل ہونے والی) پلاسٹک سے کہیں زیادہ تیزی سے گھلتا ہے اور کوئی مضر باقیات نہیں چھوڑتا۔ٹوکیو کے قریب واقع واکو شہر کی ایک لیبارٹری میں محققین نے نمکین پانی میں پلاسٹک کے ایک چھوٹے ٹکڑے کو محض ایک گھنٹے میں اسے مکمل طور پر تحلیل ہوتے ہوئے دکھایا۔یہ نئی پلاسٹک غیر زہریلی، غیر آتش گیر ہے اور اس کے تحلیل ہونے کے عمل میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج بھی نہیں ہوتا، جو ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔اگرچہ اس پلاسٹک کی تجارتی پیداوار کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا، لیکن پیکیجنگ انڈسٹری سمیت مختلف شعبوں نے اس ایجاد میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :