
چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی عالمی بینک کی لیڈ اکانومسٹ اور گلوبل لیڈر برائے سوشل پروٹیکشن ڈیلیوری سسٹمز میلس یو گوون سے ملاقات
جمعرات 5 جون 2025 22:12
(جاری ہے)
چیئرپرسن روبینہ خالد نے کہا کہ نادرا کے بعد بی آئی ایس پی وہ ادارہ ہے جس کے پاس قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری (این ایس ای آر) کی صورت میں ملک کا دوسرا سب سے بڑا ڈیٹا موجود ہے، ہم یہ ڈیٹا مکمل حفاظتی پروٹوکولز کے تحت ذمہ داری کے ساتھ شیئر کرتے ہیں تاکہ مختلف سماجی بہبود کے اقدامات کی موثر معاونت کی جا سکے تاہم اب وقت آ گیا ہے کہ این ایس ای آر ڈیٹا کو نادرا کی طرز پر مرکزی حیثیت دی جائے تاکہ یہ ترقیاتی منصوبہ بندی کے لیے بہتر انداز میں استعمال ہو سکے۔
سینیٹر روبینہ خالد نے مزید کہا کہ ذاتی معلومات کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیٹا شیئرنگ کے عمل کو سائبر سکیورٹی کے مقررہ رکردہ معیارات کے مطابق ہونا چاہیے ، یہ ضروری ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز محفوظ ڈیٹا ہینڈلنگ کی اہمیت کو سمجھیں، خدشات کو دور کرنے، عمل کو موثر بنانے اور ڈیٹا کے محفوظ و ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ورکشاپ کا انعقاد نہایت ضروری ہے۔ملاقات میں دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جن میں سروے کے سوالنامے کا جائزہ، شمار کنندگان کی تربیت اور شفافیت و اعتماد سازی کے لیے تھرڈ پارٹی کے ذریعے باقاعدہ سپاٹ چیک کا نظام شامل ہے۔ میلس یو گوون نے بی آئی ایس پی کی جانب سے سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے کی کوششوں کو سراہا اور عالمی بینک کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے باقاعدہ فالو اپ میٹنگز اور مسلسل تکنیکی معاونت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.