جی سی یو میں پلاسٹک فری مہم کا انعقاد

جمعرات 5 جون 2025 22:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی انوائرمنٹ پروٹیکشن سوسائٹی اور سینٹر فار سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ اسٹڈیز کے زیرِ اہتمام ماحولیات کے عالمی دن کے حوالے سے پلاسٹک فری صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا ۔ مہم کا آغاز جی سی یو کیمپس میں صفائی سے ہواجبکہ انارکلی بازار میں دکانداروں، خریداروں اور عوام الناس میں آگاہی بروشرز تقسیم کیے اور ماحول دوست متبادل اپنانے کی ترغیب دی گئی۔

(جاری ہے)

جی سی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے طلبہ اور اساتذہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک فری کیمپس کے قیام کی کوشش قابل تحسین ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پلاسٹک آلودگی ایک سنجیدہ ماحولیاتی مسئلہ ہے جس پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات کو سراہا کہ یہ مہم مکمل طور پر پلاسٹک فری تھی، جس میں پلاسٹک بینرز، کوڑے دان یا دیگر مواد کا استعمال نہیں کیا گیا۔وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ جی سی یو کو کلین اورگرین بنایا جا ئے گا۔پروفیسر ڈاکٹر فائزہ شریف نے کہا کہ یہ اقدام جی سی یو کی ماحولیاتی ذمہ داری اور کمیونٹی کے ساتھ مثبت روابط کا مظہر ہے۔

متعلقہ عنوان :