خانیوال :. حکومت پنجاب کی ہدایت پر ماحولیات کے عالمی دن پر ضلعی ہیڈکوارٹر اور تحصیلوں میں آگاہی واک کا اہتمام

جمعرات 5 جون 2025 22:40

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ماحولیات کے عالمی دن پر ضلعی ہیڈکوارٹر اور تحصیلوں میں آگاہی واکس کا اہتمام کیا گیا،خانیوال میں پلاسٹک فری پنجاب کی مرکزی واک چوک سنگلاں سے گپی والا چوک تک نکالی گئی،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان،پارلیمانی سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس رانا سلیم حنیف نے واک میں خصوصی شرکت کی۔

ایڈیشںل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفی سیہڑ،اسسٹنٹ کمشنر سنبل جاوید،ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات سرفراز انجم،مختلف محکموں کے افسران،ملازمین اور سول سوسائٹی کے نمائندے موجود تھے۔ریلی شرکاء کو پلاسٹک کے نقصانات اور اسکے استعمال کو ترک کرنے پر زور دیا گیا،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہحکومت پنجاب نے ماحولیاتی آلودگی خاتمے کیلئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں،پلاسٹک کینسر سمیت ماحولیاتی آلودگی کی بڑی وجہ ہے،وقت کا تقاضا ہے کہ ہر فردپلاسٹک بیگز کا استعمال ترک کرے،انہوں نے کہا عالمی یوم ماحولیات پر کپڑے کے تھیلے متعارف کروائے جارہے ہیں اور ضلع بھر میں پلاسٹک استعمال کیخلاف شعور بھی بیدار کروارہے ہیں،پارلیمانی سیکرٹری رانا سلیم حنیف نے کہا پلاسٹک ماحول کیلئے نقصان دہ ہے جسکا خاتمہ بہت ضروری ہے،وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے تحت آلودگی سے پاک ماحول ہماری ترجیح ہے،آئندہ نسلوں کو بہترین ماحول فراہمی کیلئے شجرکاری ضروری ہے،شہری پلاسٹک کے استعمال کیخلاف قوانین کی پاسداری کریں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان،رانا سلیم حنیف نے واک کے اختتام پر کپڑے کے تھیلے بھی تقسیم کئے۔اسی طرح عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر میاں چنوں،کبیروالا اور جہانیاں میں بھی آگاہی واک اور سیمینارز کا اہتمام بھی کیا۔میانچنوں میں اے سی ساجدہ رزاق،کبیروالا میں رانا عامر لیاقت اور جہانیاں میں اے سی زوہیب شفیع نے آگاہی واکس کی قیادت کی۔\378