شکایات کے لیےخصوصی ٹیم تشکیل، عوام بلاجھجک رابطہ کر یں،ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد

جمعرات 5 جون 2025 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد عبدالرزاق خجک نے عیدالاضحٰی کی تعطیلات کے دوران عوامی شکایات و مسائل کےتدارک کے لیےخصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد تعطیلات کے دوران عوامی مسائل کو بروقت حل کرنا اور سہولیات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیم میں انتظامیہ، محکمہ صحت، واپڈا، پبلک ہیلتھ، میونسپل کارپوریشن اور گیس سپلائی کے متعلقہ افسران شامل ہیں۔

رابطہ نمبر درج ذیل ہیں تاکہ عوام اپنی شکایات براہ راست ان افسران تک پہنچا سکیں۔انتظامیہ عبدالرحمٰن، سپرنٹنڈنٹ، دفتر ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد 03333688448،علی گوہر مگسی، تحصیلدار اوستہ امحمد 03337848482،محکمہ صحت ڈاکٹر عبدالجبار سومرو، ایم ایس03333701444،ڈاکٹر احمد علی گوپانگ، ایم ایس لیبر ہسپتال 03332902610،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عبدالخالق 03440367128،واپڈاہزار خان بوہڑ 03337282303،میونسپل کار پو ر یشن ،محمد وسیم 03013781286گیس سپلائی کے لیے امان اللہ03322450516،دیہاتی علاقوں میں صحت کی سہولیات صدام حسین ابڑو 03330007769،ڈپٹی کمشنرعبدالرزاق خجک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عیدالاضحٰی کی تعطیلات کے دوران کسی بھی مسئلے کی صورت میں ان افسران سے بلا جھجک رابطہ کریں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

یہ تمام افسران اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے ہمہ وقت موجود رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :