Live Updates

لاہور کی مختلف مساجد میں نماز عید الاضحیٰ کے اوقات کار جاری

جمعرات 5 جون 2025 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) لاہور میں مختلف مساجد میں نماز عید الاضحیٰ کے اوقات کارجاری ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ لاہور میں عید کا بڑا اجتماع منعقد ہوگاجہاں نماز عید الاضحی 6:00بجے مولانا قاری ارشد عبیدپڑھائیں گے۔اسی طرح5:15بجے جامع مسجد احسان امیر معاویہ روڈ راجگڑھ مولانامفتی انیس احمد مظاہری نماز عیدالاضحی پڑھائیں گے۔

5:30جامع مسجدالرحمن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ مولانا عبداللہ مظہر،جامعہ قاسمیہ رحمانپورہ اچھرہ مولانا شبیراحمد عثمانی،مدینہ مسجد قینچی امر سدھو والٹن کینٹ مولانا عبدالشکور حقانی،جامع مسجدتوحیدفیزتھری لنک ر وڈماڈل ٹاون مفتی غلام مرتضی نماز عیدالاضحی پڑھائیں گے۔5:45جامع مسجد بیت المکرم ریوازگارڈن مفتی محمدخرم یوسف پڑھائیں گے۔

(جاری ہے)

6:00بجے جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ لاہور میں مولانا قاری ارشد عبیدپڑھائیں گے جامع مسجد غفوری کھاڑک سٹاپ ملتان روڈ مولانا مجیب الرحمن،جامع مسجد عکس جمیل مین مارکیٹ سمن آباد مولاناڈاکٹر محمدسعد صدیقی، جامع مسجد نیاز چوک سردار چپل بلال گنج مولانا قاری محمد رفیق وجھوی،جامع مسجد دارالشفا شادمان حافظ محمد ابراہیم نقشبندی، جامع مسجد بلال،اے بلاک سبزہ زار سکیم ملتان روڈ مولانا حافظ حسین جامع مسجد کبری نیو سمن آباد مولانا عاصم مخدوم،جامع مسجد تقوی جمیل ٹاون سبزہ زارمولانا عبد ا لشکور یوسف،جامع مسجد ججز کالونی فیز 1 ٹھوکر نیاز بیگ مولانا محمد خان،جامع مسجدابراہیم اولمپیا سٹریٹ سکیم موڑاقبال ٹاون مولانا قاری محمد زبیر،جامع مسجدنجم العلوم 872-N پونچھ روڈ سمن آبادمولانافہیم الحسن تھانوی جامع مسجدشمیم کوہ نورسکیم قینچی فروزپورروڈ مفتی احمد خان،جامع مسجد توحید9بلاک ٹاون شپ مولانا طیب عثمان نماز عیدالاضحی پڑھائیں گے۔

6:15بجے دارالعلوم مدنیہ رسول پارک ایچ بلاک سبزہ زارمولانا محب النبی نماز عیدالاضحی پڑھائیں گے۔6:30بجے جامع مسجد شہدا مال روڈ مولانا قاضی یونس انور، جامع مسجد مدینہ آٹو مارکیٹ لاری اڈابادامی باغ مولانا عبدالودود شاہد،جامع مسجد باب الجنت اتاترک بلاک گارڈن ٹاون مولاناحافظ توصیف عباسی،جامع مسجد خضری غزالی روڈ سمن آباد مولانا عبدالرف فاروقی نماز عیدالاضحی پڑھائیں گے۔

6:45جامعہ محمدیہ قاسمیہ بالمقابل پیکچیز مال مین والٹن روڈ کینٹ لاہور مولانا حافظ اشرف گجر نماز عیدالاضحی پڑھائیں گے۔7:00جامعہ منظور الاسلامیہ عید کا کینٹ لاہورمیں مولانا اسد اللہ فاروق نقشبندی نماز عید الاضحی ٹھیک 7:00 بجے پڑھائیں گے۔8:00بجے ،جامع مسجد مولانااحمد علی لاہوری شیرانوالہ دروازہ میں نماز عیدالاضحی:00 8بجے مولانا میاں محمد اجمل قادری پڑھائیں گے۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات