Live Updates

ٌ دنیا کے ترقی کے منازل طے کر رہی ہے مگر ہم امن کیلئے ترس رہے ہیں ، مولانا سید نسیم علی شاہ

جمعرات 5 جون 2025 20:10

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2025ء)ممبر قومی اسمبلی مولانا سید نسیم علی شاہ نے کہا ہے کہ دنیا کے ترقی کے منازل طے کر رہی ہے مگر ہم امن کیلئے ترس رہے ہیں بنوں میں ایک عرصہ سے جاری بد امنی کے خاتمے کیلئے ہم نے سکیورٹی اداروں کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کی ہے اور اقوام بنوں کا مقدمہ لڑا ہے لیکن ان کی طرف سے تسلی بخش جواب سامنے نہیں آ یا ہے اور نہ ہی ہمیں مطمئن کر سکے جس کی وجہ سے اداروں اور عوام کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں جانی خیل، بکاخیل اور سب ڈویژن وزیر میں ریاست مخالف قوتیں ہیں جس سے عوام کافی تنگ ہیں اس کے خلاف ریاست سنجیدگی کا مظاہرے کرے کیونکہ آج ہر شریف شہری بھتہ دینے پر مجبور ہے کاروباری طبقہ کو ٹیلی فون کے ذریعے دھمکایا جا رہا ہے ان مسائل کے حوالے سے اقوام بنوں کے عمائدین نے کافی تگ و ودو اور محنت شروع کی ہے جن کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئیکیا ایم این اے مولانا سید نسیم علی شاہ نے کہا کہ ہم نے قومی اسمبلی کے فلور پر بھی امن و امان کے حوالے سے انتہائی سخت موقف پیش کیا ہے جس کی وجہ سے اسپیکر قومی اسمبلی اکثر تقریر کا موقع بھی نہیں دیتے لیکن اپنا احتجاج ایوان میں بھی ریکارڈ پر لانے کیلئے پینا فلیکس کا سہارا لیتا ہوں اُنہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف جتنے بھی مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ان میں ایسا کوئی مقدمہ نہیں جس میں کوئی حقیقت ہو اور اس پر اُنہیں سزا ملے عمران خان کی مقبولیت کم کرنے کیلئے قسمہ قسم خربے استعمال کئے گئے لیکن میڈیا کی بدولت آج قوم کو دھوکہ نہیں دیا جا سکتا، اسٹیبلشمنٹ کی تمام تر کوششوں کے باوجود عمران خان کی مقبولیت میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہوا، اُنہوں نے کہا کہ امن و امان کے ساتھ بے روزگاری کے خاتمے کیلئے اکنامک زون منصوبہ جوکہ پی ٹی آئی حکومت کا بڑا منصوبہ ہے آنے والے بجٹ میں گرڈ کیلئے خطیر فنڈز کی منظوری دی جائے گی تاکہ جلد سے جلد اس منصوبے کو فعال کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ بنوں سٹی کیلئے 30 ارب کے پی سی پراجیکٹ لا رہے ہیں، سینیٹیشن، پینے کے صاف پانی، نکاس آب، گلیوں کی پختگی سمیت اہم منصوبے مکمل کئے جائیں گے جس کیلئے بہت جلد پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کر دیا جائے گا اور سال کے آخر تک اس منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا، کے ایف ڈبلیو پراجیکٹ کے تحت ضلع کے تمام تحصیلوں میں سینیٹیشن کیلئے ڈھائی ارب کی لاگت سے منصوبے مکمل کئے جائیں گے جس کے تحت کم ترقی یافتہ تحصیلوں کو اربن علاقوں کے برابر لایا جائے گا، بنی گل سٹی ایک بہت بڑا منصوبہ ہے جوکہ نگران حکومت میں ختم کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن صوبے میں پی ٹی آئی حکومت آنے کے تحت اس بڑے منصوبے کی بحالی کے کاموں کا آغاز کر دیا ہے جس کے ٹینڈر باقاعدہ اخبارات میں جاری کئے گئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ سرکلر روڈ فیز ٹو کا آغاز کرکے شگئی دریائے کرم پل سے ڈی آئی خان روڈ تک کام جاری کر دیا گیا ہے مجموعی طور پر ضلع بنوں کیلئے ایک کھرب روپے کے منصوبے لائے جا رہے ہیں جس سے بنوں کی محرومیوں کا آزالہ ہوگا بنوں شہر میں بے ہنگم ٹریفک کے مسئلے کے مستقل حل کیلئے بنوں میرانشاہ روڈ سے لیکر نورنگ روڈ تک بائی پاس روڈ بنایاجائے گا، اُنہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کو جدید طرز طریقے اپگریڈ کیا جا رہا ہے اس موقع پر پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی وحید خان، تحصیل بنوں جنرل سیکرٹری خالد ریاض خان، سابق ڈسٹرکٹ کونسلر فیروز خان اور دیگر رہنماء پر بھی موجود تھے
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات