Live Updates

-عمران خان کی رہائی کیلئے دیوانی جدوجہد فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہے،زاہد اللہ خان وزیر

جمعرات 5 جون 2025 20:10

ِبنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2025ء)عمران خان کی رہائی کیلئے دیوانی جدوجہد فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہے ڈیڈک چیئرمین و رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا زاہد اللہ خان وزیر نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائی اب صرف ایک مطالبہ نہیں بلکہ ایک عوامی تحریک بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے صبر کو آزمایا جا رہا ہی.

(جاری ہے)

لیکن ہم ثابت قدم ہیں 11 تاریخ بھی آ جائے گی اور ان عدالتوں کو ہمیں انصاف دینا پڑے گا ہم انصاف لے کر رہیں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان اس قوم کی امید ہیں اور عوام کی دعائیں اور قربانیاں ان کے ساتھ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ قائد عمران خان نہ صرف رہا ہوں گے بلکہ ان شاء اللہ اس ملک کے دوبارہ وزیراعظم بھی بنیں گے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے غیور عوام اور تحریک انصاف کے کارکنان دیوانہ وار اس جدوجہد میں شریک ہیں، اور ہر صورت میں انصاف حاصل کر کے رہیں گے انہوں نے عدالتی اداروں پر زور دیا کہ وہ آئین، قانون اور عوامی امنگوں کے مطابق فوری انصاف فراہم کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات